سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں انفراسٹرکچر تباہ حال ہے جس کا جواب متعلقہ حکام کو دینا ہو گا۔
شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران حکومتی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ وفاق کو وسائل فراہم کرتا ہے، اس لیے صوبے کو چاہیے کہ وفاق کی جانب سے ملنے والے وسائل درست طریقے سے خرچ کرے۔
جب تک ہم آئین کو نہیں مانتے ملک نہیں چلے گا، شاہد خاقان عباسی
کراچی میں یونیورسٹی روڈ کی خستہ حالی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ تاحال یہ سڑک مکمل کیوں نہیں سکی، حالانکہ ٹھیکیدار بھی تبدیل کیا جا چکا ہے مگر سڑک کی حالت اب بھی خراب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر اس شعبے میں بھی شدید مسائل موجود ہیں۔ اس ابتر صورتحال کا ذمہ دار کون ہے اور اس کا حل کب اور کیسے نکالا جائے گا۔
