چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بحری قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں ، بلاول ہاؤس میں ہونےوالی ملاقاتوں میں ملکی سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی ۔
بحری جہاز پر قزاقوں کا قبضہ، مغوی پاکستانیوں کا حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ
رکن قومی اسمبلی سیدخورشید احمد شاہ،منظور وسان،غوث بخش مہرنےملاقات کی،رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور پی پی پی گوادرکےرہنمااعجاز بلوچ نےبھی ملاقات کی۔
قادر پٹیل نے بحری قزاقوں کی قیدمیں موجود پاکستانیوں کی صورت حال سے آگاہ کیا،قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ایم ٹی آنر 25 نامی آئل ٹینکر کے 17 رکنی عملے میں 10 پاکستانی شہری ہیں۔
آئل ٹینکر کے 10 مغوی پاکستانیوں میں سے 6کا تعلق کراچی سے ہے،دیگر کا تعلق سوات، باجوڑ، ساہیوال اور مردان سے ہے، بحری قزاق عملے پر تشدد کررہے ہیں، عملے کو خوراک کی بھی قلت کا سامنا ہے۔
صومالیہ کے قریب قزاقوں کا بحری جہاز پر قبضہ ، یرغمالیوں میں 11 پاکستانی بھی شامل
انڈونیشیا اپنے ملک کے 7شہری رہا کروانے کے لئے بحری قزاقوں سے رابطے میں ہے،اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بحری قزاقوں کی قید میں پاکستانی شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزارت خارجہ پاکستانی شہریوں کو رہا کروانے کیلئے اقدامات کرے۔
