صومالیہ کے قریب قزاقوں نے حملہ کرکے آئل ٹینکر پر قبضہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز کو بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو قبضے میں لیا، جہاز پر 11 پاکستانی بھی موجود ہیں۔
ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں کو قبضے میں لے لیا ، ویڈیو جاری
ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی عملے سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
عملے کے خاندان نے بتایا کہ انڈونیشین کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قذاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
