امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کی شرائط کو مسترد کر دیا۔
مارکو روبیو نے ایک انٹرویو میں اسے اکنامک نیوکلیئر ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا بھتہ خوری کی اجازت نہیں دیگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو کسی قیمت پر نیوکلیئر ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، ڈیل نہیں ہوئی تو ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔
ایران کا دفاعی صلاحیتیں ایشیائی ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان
امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے سخت گیر عناصر ڈیل کی راہ میں رکاوٹ ہیں ، ایران میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ملک اور معیشت کو چلانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی وال اسٹریٹ جرنل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایرانی تجاویز کو مسترد نہیں کیا، امریکی صدر نیوکلیئر معاملہ شامل نہ کرنے پر ناخوش ہیں، ایران کی تجویز پر مشاورت جاری ہے۔
