پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے کوالیفائر اور دونوں ایلیمنیٹرز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری سر رچی رچرڈ سن 28 اپریل کو ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے کوالیفائر میں میچ ریفری ہوں گے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرس گیفنی اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایلکس وارف کوالیفائر میں آن فیلڈ امپائر ہوں گے ،دونوں آئی سی سی کے انٹرنیشنل ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہیں۔
پی سی بی کا پی ایس ایل 11 کوالیفائر کیلئے بڑا اعلان
کوالیفائر کے لیے آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر فیصل خان آفریدی اور پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل امپائر ذوالفقار جان بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دونوں ایلیمنیٹرز میں میچ ریفری سری لنکا کے روشان ماہناما ادا کریں گے۔ روشان ماہناما کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ہر ایڈیشن میں بطور میچ ریفری کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ پی ایس ایل کے 127 میچز میں بطور میچ ریفری فرائض انجام دے چکے ہیں۔
حیدر آباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کے مابین 29 اپریل کو لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ایلیمنیٹر میں بنگلہ دیش کے شاہد سیکت اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پی ایس ایل: پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت مل گئی
پہلے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایمرجنگ پینل امپائر راشد ریاض اور تھرڈ جبکہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل امپائر ناصر حسین فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے ایلیمنیٹر میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور شاہد سیکت آن فیلڈ جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
