پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کوالیفائر کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول میچ کے تمام انکلوزرژکی ٹکٹ 500 روپے مقرر کردی۔

کوالیفائیر کی فزیکل ٹکٹ نیشنل اسٹیڈیم کے سامنے چائنہ گراؤنڈ بکس آفس سے مل سکتی ہیں،پی ایس ایل کوالیفائیر کی آن لائن ٹکٹ کمپنی کی ویب سائٹ سے حاصل ہوگی۔
دوسری جانب پی ایس ایل 11 فائنل کے بعد پلے آف میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی،ابتدائی طور پر ایلیمینٹر ون اور ٹو کی ٹکٹیں لائیو سیل کیلئے رکھ دی گئی۔
پی ایس ایل: پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت مل گئی
لاہور میں شیڈول ایلیمینٹر میچز کی کم سے کم ٹکٹ 1 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی،پلے آف میچز کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
