اسلام آباد: وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی اجازت دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ملاقات کی۔ جس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
ملاقات کے دوران شائقین کو پی ایس ایل کے پلے آف میچز اسٹیڈیم میں دیکھنے کی باضابطہ اجازت دے دی گئی۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ شائقین میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ترجیح دیں۔ تاکہ توانائی کی بچت اور قومی کفایت شعاری مہم کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی فروخت شروع
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پلے آف میں شریک ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شاندار و سنسنی خیز کرکٹ کی توقع ظاہر کی۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026
