وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنائیں گے،اپ گریڈیشن پر تمام مشاورت مکمل کرکے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میرین اکیڈمی سے متعلق تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کر لیے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وزارتِ قانون بھیجی جائے گی۔
پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا بروقت آپریشن، ڈوبتی کشتی کے 20 افراد کو بچا لیا
وفاقی کابینہ میرین اکیڈمی اپ گریڈیشن کی حتمی منظوری دے گی،میری ٹائم تعلیم کو عالمی معیار پر لائیں گے،اعلیٰ تربیت یافتہ سی فاررز تیار کریں گے۔
جنید انوار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ شپنگ شعبے کو ہنرمند افرادی قوت فراہم کریں گے، انسانی وسائل کی ترقی میں سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
ندیم محبوب کوسیکریٹری میری ٹائم افیئرز ڈویژن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
عالمی معیار کی بحری افرادی قوت تیار کریں گے،عالمی بہترین بحری اداروں سے ڈوئل ڈگری پروگرام پر بات چیت جاری ہے۔
