فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تقریباً ایک ماہ قبل مصنوعی ذہانت (AI) نے اسپین کو ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا تھا، اور اب فائنل تک رسائی کے بعد یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ۔ فائنل کون جیتے گا ؟اس کے بارے میں مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی مختلف ماڈلز نے ہزاروں مرتبہ پورے ورلڈ کپ کی سمیولیشنز چلا کر ممکنہ فاتح کا اندازہ لگایا تھا۔
فیفا ورلڈکپ 2026:فرانس کو شکست دیکر اسپین فائنل میں پہنچ گیا
بیشتر اے آئی ماڈلز کے مطابق اسپین اس مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا سب سے مضبوط امیدوار ہے، جبکہ فرانس اور ارجنٹینا کو بھی ٹائٹل کی دوڑ میں شامل کیا گیا تھا۔
اعداد و شمار پر کام کرنے والے ادارے Opta کے سپر کمپیوٹر نے ورلڈ کپ کی 25 ہزار سمیولیشنز چلائیں، جن میں اسپین کو 16.1 فیصد امکان کے ساتھ سب سے مضبوط دعوے دار قرار دیا گیا۔
اسی طرح چیٹ جی پی ٹی کو فیفا رینکنگ، کوالیفائنگ مرحلے کے نتائج، کھلاڑیوں کی انجری رپورٹس اور سفری شیڈولز سمیت مختلف معلومات فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس نے بھی پیش گوئی کی کہ اسپین ٹرافی اپنے نام کر سکتا ہے۔
فیفا ورلڈ کپ سے ڈراپ ہونے والے ڈچ ریفری 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ٹیکنالوجی ویب سائٹ Decrypt نے سات جدید اے آئی ماڈلز کا جائزہ لیا، جن میں سے چار نے اسپین کو چیمپئن قرار دیا، جبکہ تین نے ارجنٹینا کو فاتح منتخب کیا۔ تمام ماڈلز میں اسپین کے نوجوان اسٹار لامین یامال کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے والا کھلاڑی قرار دیا گیا، جسے کئی ماہرین ٹورنامنٹ کا ممکنہ “ایکس فیکٹر” بھی قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسی ڈیٹا کنسلٹنسی AVISIA کی پیش گوئی میں فرانس اور ارجنٹینا دونوں کے ٹائٹل جیتنے کے امکانات 21 فیصد بتائے گئے تھے۔
فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں نیا حیران کن منفرد ریکارڈ
اسپورٹس بیٹنگ مارکیٹ کے تخمینے بھی تقریباً اسی رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اسپین سب سے آگے ہے، اس کے بعد فرانس، پھر انگلینڈ، جبکہ برازیل اور ارجنٹینا کو بھی ٹاپ فیورٹس میں شامل کیا گیا تھا۔
دوسری طرف RotoWire کے جیمنی اے آئی ماڈل نے 100 سمیولیشنز کے بعد فرانس کو 20 فیصد کامیابی کے ساتھ سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف ماڈلز مختلف نتائج پیش کر رہے ہیں۔
ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی گھاس فروخت ہو گی، فیفا کا حیران کن اعلان
یاد رہے کہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ سے قبل بھی آپٹا کے سپر کمپیوٹر نے برازیل کو سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا تھا، تاہم برازیل کوارٹر فائنل میں کروشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین کا ماننا ہے کہ اے آئی تجزیے رہنمائی تو فراہم کر سکتے ہیں، لیکن فٹبال کے میدان میں حتمی فیصلہ ہمیشہ کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی کرتی ہے۔
