کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حنا رضوی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں اس وقت ان کا علاج انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے خود اسپتال سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہیں آکسیجن ماسک اور آئی وی لائنز کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
حنا رضوی نے اپنے پیغام میں مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔ جس پر شوبز شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ حنا رضوی پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی ایک سینئر اداکارہ ہیں۔ جو زیادہ تر کردار نگاری پر مبنی اور جذباتی نوعیت کے کرداروں میں نظر آتی ہیں۔ وہ معروف اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا (پروین رضوی) کی بہن بھی ہیں اور ایک معروف فنی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کا شاہ رخ خان کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف
اداکارہ نے اپنے کیریئر میں متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور خاص طور پر سماجی و خاندانی موضوعات پر مبنی کرداروں میں نمایاں پہچان حاصل کی۔
