معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ بالی وڈ کے کنگ خان نے انہیں اپنی فلم میں گانا گانے کیلئے کہا تھا۔ وہ ایک دلکش اور کھلے دل کے انسان ہیں، انہوں نے میرا مشہور گانا ‘سن رے سجنیا’ سنا تھا، وہ چاہتے تھے میں ان کی فلم کا ایک گانا ‘دردِ ڈسکو’ گاؤں۔
کاجول نے بیٹی کے ساتھ تعلقات کے مشکل دور کی کہانی بیان کردی
انہوں نے مزید کہا کہ اُس وقت میں بھارت میں موجود نہیں تھا اور وقت نہ ملنے کی وجہ سے وہ گانا پھر میں نہیں کر سکا۔
واضح رہے گانا ‘درد ڈسکوِ’ شاہ رخ خان کی فلم ‘اوم شانتی اوم’ کا گانا ہے، یہ فلم 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جو ایک ہٹ فلم تھی، اس گانے کو بھارتی گلوکار سکھوندر سنگھ نے گایا تھا۔
