لاہور: پنجاب ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر انڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
پنجاب ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔ خاص طور پر ٹرن انڈیکیٹرز کا استعمال کیونکہ ان کی کمی ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔
حکام نے کہا ہے کہ انڈیکیٹرز کو نظر انداز کرنا نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کی جانوں کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق فنکشنل انڈیکیٹرز کی تنصیب نسبتاً سستی ہے جس کی لاگت تقریباً 400 روپے تک ہے۔ جبکہ یہ چھوٹا سا اقدام بڑے حادثات سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پابندیاں ختم
پنجاب ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کے استعمال، موٹر سائیکل کی مناسب دیکھ بھال اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بغیر کسی نرمی کے کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔
