اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے شہر میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے داخلے کی اجازت دے دی۔
ضلعی حکام کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے کھول دیئے گئے ہیں اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں معمول پر لائی جا رہی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔ جبکہ دیگر تمام مقامات پر سفری سہولیات بحال کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا دیہی خواتین کو مزید مویشی فراہم کرنے کا اعلان
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے تاکہ روزمرہ آمدورفت میں آسانی پیدا ہو۔
