اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، مرنے والے ایک مرد کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اپنی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
لاہور میں بچوں کے قتل کا ڈراپ سین،ماں ہی قاتل نکلی
مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں اور مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اصل محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
