پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔
اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ اور صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے انہیں پارٹی مفلر پہنایا۔
پی ٹی آئی کے اہم رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل
واضح رہے کہ نذیر احمد ایڈووکیٹ جون 2023 سے گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں پی ٹی آئی رہنما ساجد قریشی نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
