بھارتی اداکارہ کاجول نے حال ہی میں اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی پرورش کے تجربے پر کھل کر گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے تعلقات میں ایک مشکل مرحلہ بھی آیا تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگیا۔
ایک پوڈکاسٹ میں معروف میزبان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی ٹین ایج عمر کے دوران والدین کے لیے صورتحال آسان نہیں تھی اور اس دوران صبر و تحمل کی ضرورت پیش آئی۔
سائرہ یوسف کا سابق شوہر کی بیٹی کے ساتھ محبت بھرا انداز، مداح متاثر
انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب غلط فہمیوں اور بار بار کے اختلافات نے ان کے درمیان فاصلے پیدا کر دیے تھے۔ کاجول نے بتایا کہ ہارمونز کا دور تھا اور وہ 12 سال کی تھی۔ ہم دونوں ہی جذباتی طور پر بے قابو تھے۔ ہم جھگڑتے تھے اور بعض اوقات غیر منطقی رویہ اختیار کر لیتے تھے۔
فلم سرزمین کی اداکارہ نے مزید کہا کہ بعد میں انہوں نے اپنے رویے میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا اور جھگڑے کے بجائے بات چیت کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بطور والدہ یہ فیصلہ کیا کہ مجھے زیادہ سمجھداری دکھانی چاہیے۔ میں نے لڑنے کے بجائے بات کرنے کا انتخاب کیا تاکہ ہم مسلسل گفتگو کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔
کاجول نے بتایا کہ یہ مشکل مرحلہ تقریباً تین سال تک جاری رہا، جس دوران ماں اور بیٹی دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کرتے رہے۔
کنسرٹ میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے ہاتھ تھامنے کی ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا، “میرے لیے سب سے اہم بات یہ تھی کہ میں نے اسے سننا شروع کیا۔ اسے بات کرنے اور اپنی بات کہنے کا موقع دینا سب سے بڑا فرق ثابت ہوا، یہی میری سب سے بڑی سیکھ تھی۔”
اداکارہ کی حالیہ پیشکشوں میں فلمیں اور او ٹی ٹی پروجیکٹس شامل ہیں، جبکہ وہ جلد ہی فلم مہارگنی: کوئین آف کوئینز میں ایک مضبوط کاسٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
