امریکا ایران مذاکرات میں ممکنہ پیشرفت کی خبروں پرعالمی تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 1.04فیصد کمی کے بعد 104ڈالرفی بیرل ہوگئی ،اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 1.52فیصد کمی سے 94.39ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
کویت کی تیل سپلائی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت
یاد رہے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مختصر وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور تفصیلی مذاکرات کریں گے۔
حکام کے مطابق بات چیت کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کا امکان ہے جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید برآں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے تاکہ ممکنہ مذاکراتی عمل کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
تیل کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ، یمنی حوثیوں کی آبنائے باب المندب بند کرنے کی دھمکی
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں سفارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔
