کویت: کویت نے تیل سپلائی کے معاہدوں پر عملدرآمد سے معذرت کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہونے کے باعث تیل سپلائی میں خلل آیا۔ جس سے عالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز معاملہ، چین اور سعودی عرب متحرک، جنگ بندی پر زور
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش سے توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ جبکہ کویت کا یہ فیصلہ عالمی تیل برآمدات اور سپلائی چین پر نمایاں اثرات ڈال سکتا ہے۔
