یمن کے حوثی گروپ نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے باب المندب کو بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔
آبنائے با ب المندب بند ہونے سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حوثی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اس اہم گزرگاہ کو بند کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔
حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر آبنائے باب المندب بند کی گئی تو اسے دوبارہ کھلوانا کسی بھی طاقت کے بس میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر ایسی پالیسیوں کا خاتمہ کرے جو خطے میں امن کے قیام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن اب بھی بہت فاصلہ ہے ، ایرانی اسپیکر
ماہرین کے مطابق باب المندب دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
