ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آج رات ایک مختصر وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وہ پاکستانی مصالحتی ٹیم کے ساتھ اہم ملاقاتیں اور تفصیلی مذاکرات کریں گے۔
حکام کے مطابق بات چیت کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد کا امکان ہے جسے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اسحاق ڈار سے رابطہ
مزید برآں ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کی لاجسٹک اور سکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے تاکہ ممکنہ مذاکراتی عمل کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں سفارتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور تنازعات کے پرامن حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔
