ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیئے ، صدر ٹرمپ
ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی نے گفتگو میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد کی جانب سے امریکا ایران رابطوں میں جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی گئی، اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
