ایران کے بحری ناکہ بندی کے دوران امریکا کے وزیر بحریہ جان سی فیلن کو اچانک عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ پینٹاگون نے جان سی فیلن سے استعفا لینے کی تصدیق کردی۔
جان سی فیلن کو 2024 میں صدر ٹرمپ نے وزیر نیوی نامزد کیا تھا۔ اُس وقت جان سی فیلن پر تنقید کی گئی تھی کہ انہیں بحریہ، فوج یا قومی سلامتی پالیسی اور ڈیفنس انڈسٹری سے متعلق تجربہ نہیں۔
ایران نہ مانا تو امریکا دوبارہ جنگ کرنے کیلئے تیار ہے، امریکی وزیر جنگ
خبر ایجنسی کے مطابق جان فیلن اور وزیر جنگ میں کئی ماہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ اس سے پہلے ایران جنگ کے دوران امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈ جارج کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔
