وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ پر اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزرا مصدق ملک، محمد اورنگزیب، عطاللہ تارڑ ، اویس لغاری ، احسن اقبال اور دیگر شریک ہوئے۔
پنجاب میں کرایوں میں فوری کمی، الیکٹرک بسوں کا دائرہ بھی بڑھانے کا اعلان
اجلاس کو الیکٹرک وہیکلز کی ملک گیر سطح پر ترویج کیلئے جاری اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔جس میں بتایا گیا کہ الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کیلئے 72 سرٹیفکیٹ جاری ہو چکے ،الیکٹرک گاڑیوں کے لیےبھی 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ جاری ہو چکے۔
ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے 123 درخواستیں موصول ہوئی ہیں،آئندہ 5 سالوں میں 30 فیصد گاڑیوں کے بجلی سے چلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ۔منصوبہ بندی سے اندازاً 4.5 بلین ڈالر تک فیول کی بچت ممکن ہو سکے گی۔گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان قسطوں پر الیکٹرک بائیکس ملیں گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کیلئے جاری اقدامات میں تیزی لائی جائے،الیکٹرک وہیکلز گاڑیوں کے فروغ سے ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی آئے گی۔
پنجاب میں الیکٹرک ٹرانسپورٹ کا دائرہ وسیع، ای ٹیکسی اور نئے بس اسٹیشنز کی منظوری
الیکٹرک وہیکلز ماحولیاتی تحفظ اور انرجی سیکیورٹی کیلئے بھی اہم ہیں،الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنائی جائے،الیکٹرک وہیکلز اسکیم کے نفاذ میں بھی مزید تیزی لائی جائے۔
