امریکا میں تعینات اماراتی سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔
ڈالر درہم سوئپ پر اہم بیان دیتے ہوئے اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ اماراتی معیشت مضبوط ہے، ڈالر کی کوئی کمی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالرز کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر ہیں۔
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی
سفیر نے مزید کہا کہ اشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن پر امریکا اور متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں اماراتی حکام نے امریکی فیڈرل ریزرو حکام سے کرنسی سوئپ پر بات چیت کی ہے۔
