اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے، جو کہ سیف ڈپازٹ کے طور پر پاکستان کے اکاؤنٹ میں موجود تھی۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ یہ رقم مالیاتی معاہدے کے تحت محفوظ رکھی گئی تھی اور مقررہ شرائط کے مطابق اس کی واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہو گئے
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے اپنی تمام عالمی ادائیگیاں بروقت مکمل کیں، جس سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر پر کوئی بڑا دباؤ نہیں پڑا۔ بروقت وصولیوں اور مؤثر مالی نظم و نسق کے باعث معاشی صورتحال مستحکم رہی۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے عالمی مالیاتی اداروں اور شراکت دار ممالک کے ساتھ پاکستان کے مالیاتی اعتماد میں بہتری کا تاثر سامنے آیا ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر بھی متوازن رہے ہیں۔
