کراچی، پاکستان سپر لیگ 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا اور 8 گیندیں قبل کامیابی سمیٹ لی۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، تاہم اسٹیون اسمتھ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
ان کے علاوہ ایشٹن ٹرنر نے ناقابل شکست 37 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ اختتامی لمحات میں عرفات منہاس نے تیز رفتار 7 رنز بنا کر میچ اپنے نام کیا۔
فخر زمان کا بیٹ آگ بن گیا، دھواں دار سنچری
اس سے قبل راولپنڈی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز اسکور کیے۔ ڈیرل مچل نے 58 اور ڈین فورسٹر نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا، جبکہ سیم بلنگز نے 29 رنز بنائے۔
بولنگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عمران، عرفات منہاس اور محمد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
