آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر شپنگ کمپنیوں کو فراڈ پیغامات موصول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کا کہنا ہے کہ کچھ شپنگ کمپنیوں کو فراڈ کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے لیے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
آبنائے ہرمز کا معاملہ: ایران نے واضح اعلان کر دیا
یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے بتایا کہ نامعلوم افراد دعویٰ کرتے ہیں کہ ادائیگی کے بعد جہاز کو بغیر رکاوٹ گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات فراڈ اور دھوکا دہی پر مبنی ہیں، ان کا ایرانی حکام سے کوئی تعلق نہیں۔
