ہنگری کے نومنتخب وزیرِاعظم پیٹر میگیار نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بوڈاپیسٹ آئے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میگیار نے کہا کہ اگر کوئی ملک انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا رکن ہے اور ایسا شخص جس کیخلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہو، اس کی سرزمین میں داخل ہوتا ہے تو اسے حراست میں لینا لازم ہوتا ہے۔
سکیورٹی خدشات ، اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا
میگیار نے مزید بتایا کہ انہوں نے نیتن یاہو کو ہنگری کو دوبارہ آئی سی سی کے نظام میں شامل کرنے کی اپنی خواہش سے آگاہ کر دیا ہے، ہنگری عالمی فوجداری عدالت کا رکن ہے، قوانین کی پاسداری کریں گے۔
واضح رہے نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیرِ دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف 2024 میں آئی سی سی نے غزہ میں جنگ کے دوران مبینہ جنگی جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
