پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایک روزہ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ایک روزہ میچ سے ہو گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز ساڑھے چار بجے ہو گا، قومی ٹیم کی قیادت شاہین آفریدی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم جوش انگلس کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
میدان میں اترتے ہی پاکستان ایک روزہ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا، قومی ٹیم ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن جائے گی، پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور بھارت یہ سنگ میل حاصل کر چکے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 111 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گئے ہیں جس میں آسٹریلیا کا 71 فتوحات کے ساتھ پلڑا بھاری رہا ہے، پاکستان نے 36 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
حج سے متعلق قیاس آرائیوں پر وسیم اکرم کا ردعمل آ گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ پانچ ون ڈے میچز میں کامیاب رہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف پاکستان یہاں اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھ پائے گا یا نہیں، اس کا فیصلے آج کے میچ میں ہو جائے گا۔
