سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول ہو گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 اپریل کی ویلیو ڈیٹ پر سعودی عرب سے ایک ارب امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔
یہ رقم سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی دوسری قسط ہے۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
اس سے قبل 15 اپریل کو ویلیو ڈیٹ پر 2 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو چکی تھی۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس مالی معاونت سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
