واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ سے 8 بچے جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوزیانا میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
فائرنگ کے اس واقعے میں مجموعی طور پر 10 افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کا تعاقب کیا اور مقابلے کے دوران اسے ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر
حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
