ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد منگل کو پاکستان پہنچے گا۔ایرانی وفد کی سربراہی اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی کرینگے۔
امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے کل پاکستان میں ہوں گے، صدر ٹرمپ
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی پر امریکی اور ایرانی صدور اسلام آباد آسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ اور مسعود پزشکیان اسلام آباد اعلامیے پر دستخط کرینگے۔
