امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے نمائندے اسلام آباد جا رہے ہیں جو کل شام تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی نمائندے مذاکرات کیلئے کل پاکستان میں ہوں گے،ہم نے ایران کو بہت اچھی ڈیل آفر کی ہے، امید ہے وہ قبول کر لیں گے۔

ایران نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی، گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں گولیاں چلائیں ،معاہدہ نہ ہوا تو وہ کروں گا جو 47سال میں کوئی امریکی صدر نہ کرسکا۔خلاف ورزی کے باوجود امید ہے امن معاہدہ ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو متوقع ہے،اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کل شام مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچیں گے۔
واشنگٹن میں اہم اجلاس ، صدر ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ
امریکی صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان جائیں گے؟جس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شاید کچھ دن بعد، دیکھیں گے معاملات کیسے آگے بڑھتے ہیں۔
