اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کر دی۔
ترجمان این ڈی ایم کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، کوہستان، منگورہ، بٹگرام اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ پشاور اور مانسہرہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی و پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے۔ جبکہ ایبٹ آباد، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور بنوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، گجرات اور حافظ آباد شامل ہیں۔
بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین اور بارکھان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کرایوں میں فوری کمی، الیکٹرک بسوں کا دائرہ بھی بڑھانے کا اعلان
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
