بھارتی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور فلم چک دے انڈیا اور دیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما منگل کو دنیا سے رخصت ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کی موت کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
معروف بھارتی اداکار دلیپ راج انتقال کرگئے
رماکانت کے انتقال کی تصدیق ان کی ساتھی اداکارہ شوبھانگی نے بھی کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو کیساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا، جس میں رماکانت کو دوستوں کیساتھ گاتے، ناچتے اور خوشگوار لمحات گزارتے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ رماکانت نہ صرف ایک بہترین اداکار بلکہ ایک شفیق دوست اور بہترین انسان تھے۔
