اداکار ارسلان بٹ نے ہراساں کرنے کے الزامات پر ساتھی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کو باضابطہ قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ارسلان بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کے کیپشن میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’جھوٹے پر اللہ کی لعنت ہو‘‘۔
اداکار کا کہنا تھا کہ مقررہ مدت کے اندر معافی نہ مانگنے کی صورت میں ادکارہ کیخلاف مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
ڈان 3 سے اچانک علیحدگی ، رنویر سنگھ پر فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر پابندی لگ گئی
یہ تنازع اس وقت سامنے آیا تھا جب اداکارہ مامیا شاہ جعفر نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں ارسلان بٹ پر شوٹنگ کے دوران ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
مامیا کے مطابق ایک موقع پر سیٹ پر معاملات سلجھانے کی کوشش کے دوران ارسلان بٹ نے انہیں گلے لگانے کی کوشش کی، جبکہ انکار پر ناراضی کا اظہار بھی کیا گیا۔
