فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں ہونیوالی دہشت گردی ناقابلِ برداشت ہے، دشمن کے ناپاک عزائم ہرقیمت پرناکام بنائیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بلوچستان کے ضلع ژوب گئے۔
فیلڈ مارشل نے مغربی سرحدوں پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کیساتھ عید منائی ، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے ہمراہ عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
فیلڈ مارشل اور چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، پاک چین تعلقات میں اہم پیشرفت
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مادرِ وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنیوالے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والی فتنہ الہندوستان اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں قوم اور افواج کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، بلوچستان کےعوام کیساتھ ملکر دہشتگردوں کا آخری حد تک تعاقب جاری رہے گا۔
چینی وزیراعظم کا فیلڈ مارشل سے انتہائی گرمجوشی کیساتھ مصافحہ ، ویڈیو سامنے آگئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کو درپیش ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے، مادرِ وطن پر جان قربان کرنیوالے شہداء کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں۔
