جنوبی لبنان پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 31 افراد شہید ہو گئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں ، ہلاکتیں جنوبی شہر صور کے قریب برج الشمالی، کوتھریات الرز، حباش، معرکہ اور صلا میں ہوئیں۔
عینی شاہدین اور مقامی صحافیوں کے مطابق شہر نبطیہ میں متعدد مقامات پر دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
اسرائیل کی لبنان پر بمباری ، 51 افراد شہید ، حزب اللہ سے جھڑپ میں 18 صیہونی فوجی مارے گئے
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک حملہ ایک عوامی اسپتال کے قریب بھی ہوا جس سے اسپتال کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی علاقے زوطر الشرقیہ میں اسرائیلی افواج کی پیش قدمی کو روکا اور متعدد حملوں کا جواب دیا۔
