نیویارک میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کی کوششوں پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات، جموں و کشمیر تنازع، افغانستان اور فلسطین سمیت متعدد اہم امور پر گفتگو کی۔
پاک چین دوستی مشترکہ سوچ ، باہمی احترام اور علاقائی ترقی کے عزم سے مضبوط ہو رہی ہے ، اسحاق ڈار
اس موقع پر انتونیو گوتریس نے بین الاقوامی امن و سلامتی اور یو این ایجنڈے کے لیے پاکستان کی فعال شمولیت اور خدمات کو سراہا۔
علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے نیویارک میں بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
