مری کے سرکل بکوٹ یو سی پلک میں قربانی کے لیے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جا گرا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارا گیا تو وہ بے قابو ہو کر ملحقہ گھر کی چھت پر چلا گیا ، چھت پر کوئی رکاوٹ نہ ہونے کے باعث گہری کھائی میں گر گیا۔
علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بلندی سے گرنے کے باعث بیل شدید زخمی ہو گیا جسے موقع پر ہی ذبح کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔
