امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پسِ پردہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
عرب خبر ساں ادارے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کے حالیہ دورہ قطر کے دوران مختلف ممالک میں منجمد ایرانی اثاثوں کی واپسی کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی۔
قطر میں ایران امریکا امن مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ، بات چیت مثبت سمت میں جاری
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تہران واشنگٹن کیساتھ ممکنہ مفاہمتی یادداشت کے اعلان کیساتھ ہی فنڈز کا نصف حصہ فوری حاصل کرنے پر اصرار کر رہا ہے۔ ایران چاہتا ہے کہ منجمد اثاثوں کا دوسرا نصف حصہ 60 دنوں کے اندر منتقل ہو۔
فارس نیوز ایجنسی نے بتایا کہ تہران اور دوحہ کے اعلیٰ حکام کے مابین ہونے والی بات چیت کا بنیادی محور منجمد ایرانی فنڈز کی واپسی تھا۔
