شدید گرمی میں آنے والی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ماہرین نے فالسہ کے شربت کو گوشت اور چکنائی والے کھانوں کے بعد صحت کے لیے مفید قرار دے دیا۔
ماہرین کے مطابق فالسے میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز، منرلز اور امینو ایسڈز پائے جاتے ہیں، جو کولیسٹرول کم کرنے، بلڈ پریشر متوازن رکھنے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ فالسے میں پانی کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث یہ جسم کو ٹھنڈا رکھنے اور لو سے بچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اسی لیے اسے کولڈ ڈرنکس کا قدرتی متبادل بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لہسن کے مچھروں کیخلاف حیران کن اثرات ثابت، سائنسدانوں کا انکشاف
طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ فالسے کا شربت کم چینی یا گڑ کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ جبکہ شوگر، دل اور گردے کے مریض کسی بھی مشروب کے زیادہ استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔
