اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی و آئینی شخصیات سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری، چاروں صوبوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملک و قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد کی دولت سے نوازے۔
گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتظامی امور اور وفاق و صوبوں کے درمیان رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عید الفطر کی طرح عید الاضحیٰ کی نماز بھی ادا نہیں کی
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی ضروری ہے۔
