راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کر سکے۔
ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی آج عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، جہاں عام قیدیوں نے جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے 2 بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں سیکڑوں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی۔
سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہ کرسکے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں موجود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان اور سہولت کاروں کیخلاف پوری قوت سے آپریشن جاری رکھیں گے ، فیلڈ مارشل عاصم منیر
واضح رہے کہ رواں برس عیدالفطر کے موقع پر بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان نماز عید میں شریک نہیں ہو سکے تھے اور انہوں نے اپنے سیل میں ہی وقت گزارا تھا۔
