امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے،ایرانی آرمی چیف
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 2شاندار لوگ،وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کاشکریہ،پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم دو عظیم شخصیات ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی عوام اور فیلڈ مارشل کی جانب سے صدر ٹرمپ کاشکریہ اداکیا۔
علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ، یو اے ای اور قطرکا بھی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر آپ کی بہادری اور مدد پر آپ کاشکریہ۔
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ایران قرار دے دیا
امریکی صدر نے ایک بار پھر اسلام آباد آنے کاعندیہ دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ طے پا جانے کے بعد اسلام آباد جا سکتا ہوں لیکن ابھی اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
ایران ڈیل کے بارے میں غالباً اس ہفتے کے آخر میں مزید بات چیت ہوگی،ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے طور پر کسی رقم کا تبادلہ نہیں ہو گا۔
آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں نکالنے کیلئے ایران کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،ایران کیساتھ حتمی معاہدے تک امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار رکھے گا۔
آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان، ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کردیا
نیٹو کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں پوچھا گیا کہ کیا ہمیں کسی مدد کی ضرورت ہے،میں نے ان سے کہا کہ وہ دور رہیں، ہاں تیل چاہئے تو بتا دیں ،نیٹو کی جب ضرورت تھی تب نہیں آئے وہ ، نیٹو ایک کاغذی شیر ہے۔
