ایران کے آرمی چیف امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور آخری سانس تک اپنے عہد پر قائم رہیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوم فوج کے موقع پر جاری اپنے بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ٹرمپ کا مذاق اڑانا ایرانی حکومت کے چینل کو مہنگا پڑ گیا
انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
امیر حاتمی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم اور افواج اپنے عزم پر ڈٹی رہیں گی اور کسی بھی دباؤ یا خطرے کے آگے نہیں جھکیں گی۔
