امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے متعلق اپنے بیان میں نیا تنازع کھڑا کردیا ہے، جس میں انہوں نے اس اہم عالمی آبی گزرگاہ کو “آبنائے ایران” قرار دے دیا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی ابھی آبنائے ایران کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان پر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی
واضح رہے کہ آبنائے ہرمزدنیا کی سب سے اہم تیل ترسیلی گزرگاہوں میں سے ایک ہے، جہاں سے عالمی توانائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے اس حساس علاقے کے حوالے سے بیانات اکثر عالمی منڈی اور سفارتی تعلقات پراثرانداز ہوتے ہیں۔
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے جبکہ ماہرین اسے سیاسی بیان بازی اور خطے میں جاری کشیدگی سے جوڑ رہے ہیں۔
