ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد دنیا بھر سے ایرانی فیصلے پر ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو آبنائے ایران قرار دیتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا،ٹرتھ سوشل پر انہوں نے پوسٹ کیا کہ ایران نے ابھی ابھی مکمل طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کیا ہے ،آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے تیار ہے۔
ٹرمپ کا مذاق اڑانا ایرانی حکومت کے چینل کو مہنگا پڑ گیا
ایران کیلئے بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ اور برقرار رہے گی،ناکہ بندی ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے تک برقرار رہے گی،آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے اور کاروبار اور مکمل گزرگاہ کیلئے تیار ہے۔
بحری ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ اور برقرار رہے گی جس کا تعلق صرف ایران سے ہے،جب تک کہ ایران کے ساتھ ہمارا لین دین 100 فیصد مکمل نہیں ہو جاتا ناکہ بندی برقرار رہے گی ،یہ عمل بہت تیزی سے آگے بڑھنا چاہیے کیونکہ زیادہ تر نکات پر پہلے ہی مذاکرات ہو چکے ہیں۔
