اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں ایک ماہ میں 363 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 7 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ جبکہ مارچ 2025 میں یہ سرپلس ایک ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر 17 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرپلس ہو گیا۔ جبکہ اس سے قبل پہلے 8 ماہ میں یہ 89 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 75 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔ جبکہ فروری 2026 میں یہ 23 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔
