گزشتہ مالی سال کے مقابلے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق صرف مارچ 2026 میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 52 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی۔
صارفین سے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے اضافی لیوی وصول کی گئی۔ جولائی سے اپریل کے وسط تک ایک ہزار 234 ارب روپے لیوی لی گئی۔
پٹرولیم سپلائی مستحکم، عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے پر زور
رواں مالی سال جولائی میں 157 ارب، اگست کے دوران 103 ارب 46 کروڑ روپے اور ستمبر میں 112 ارب 85 کروڑ روپے لیوی وصول کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں 143 ارب 48 کروڑ روپے، نومبر 148 ارب 36 کروڑ ، دسمبر 162 ارب 46 کروڑ، جنوری میں 160 ارب 76 کروڑ، فروری 120 ارب 39 کروڑ ، مارچ میں 139 ارب 48 کروڑ روپے جمع کئے گئے۔
